دہلی میں آٹھ ماہ کی بچی سے ریپ کی دلخراش واردات

نئی دہلی: ابھی قومی دارالخلافہ دہلی اور اس کی عین ناک کے نیچے بسے صوبہ ہریانہ میں جنسی زیادتی کے واقعات کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ دہلی میں ریپ کی ایک ہولناک واردات نے دہلی کے ہر باشندے کا سر شرم سے جھکا دیا۔
یہ جنگلی جانوروں تک کو شرما دینے والی دلخراش واردات دہلی کے سبھاش نگر کی ہے جس میں کوئی  ایک 28 سالہ شخص 8ماہ کی بچی سے جنسی زیادتی کر کے اسے لہو لہان حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ واردات ہوئی تو بچی گھر پر تنہا تھی۔
اس کا باپ مزدوری پر نکلا ہوا تھا اور ماں اسے گھر میں اکیلا چھوڑ کر کچھ سامان لینے ایک گھنٹے کے لئے گھر سے چلی گئی تھی۔ لیکن جب وہ گھر واپس آئی تو اس نے بچی کو خون سے لت پت بستر پر روتے پایا۔
وہاسے فوراً اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ اس سے جنسی زیادتی کی گئی ہے۔اس بچی کا تین گھنٹے تک آپریشن کیا گیا اور اب وہ آئی سی یو میں ہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 28 سالہ شخص کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: eight month old raped allegedly by cousin in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply