ہریانہ کے ضلع انبالہ میں ڈمپر اور کار میں بھیانک ٹکر8ہلاک،تین شدید زخمی

انبالہ:ہریانہ کے انبالا ضلع میں ناراین گڑھ۔سڑھورا راستے پر مولی گاؤں کے نزدیک آج صبح ایک گاڑی اور ڈمپر کے درمیان زبردست ٹکر میں8 افراد ہلاک ہوگئے اور تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں متاثر لوگ گاڑی سے اترپردیش کے مرزاپور شادی میں جارہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہوگیا۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بری طرح پچک گئی اور لاشوں کو کھڑکی توڑ کر باہر نکالا گیا۔ شدید طورپر زخمیوں کوپوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ( پی جی آئی) چنڈی گڑھ ریفر کردیا گیا ہے۔
ہلاک شدگان کی شناخت مونو ،لیلا ،حکم سنگھ،سونو،بھان سنگھ اور گاڑی کے ڈرائیور کے طورپر کی گئی ہے۔لاشوں کو ناراین گڑھ کے سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed and several injured in haryana road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply