بہار کے مظفر پور ضلع میں سڑک حادثہ 8 ہلاک،5شدید زخمی

مظفر پور:بہار میں مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانے کے تحت قومی شاہراہ نمبر 77 پر آج ایک ٹرک اور آٹو میں ٹکر ہوجانے سے 8 افراد ہلاک اور پانچ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 77 بھکن پور گاؤں کے نزدیک ایک آٹو مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ چار دیگر نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑدیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹو پر سوار پانچ مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ آٹو پر کل 13 افراد سوار تھے۔ شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس کو دیکھتے ہی مشتعل گاوں والوں نے پتھراؤ شروع کر دیا جس کی وجہ سے زخمیوں کو لے جانے کے لئے گئی ایمبولینس کو بھی بھاگنا پڑا۔ بعد میں گاوں والوں نے قومی شاہراہ کو جام کردیا۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولس کو تھوڑی دیر کے لئے پیچھے ہٹنا پڑا لیکن بعد میں اعلی افسران وہاں پہنچے اور گاوں والوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آٹو پر سوار تمام مسافر سیتامڑھی سے مظفرپور جارہے تھے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed after truck collides with auto rickshaw in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply