اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ،8ہلاک، پانچ زخمی

بارہ بنکی: اترپردیش میں ضلع بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں آج صبح ہونے والے سڑک حادثے میں بولیرو پر سوار آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہو گئے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ویبھوکرشنا نے بتایا کہ بولیرو پرسوار ہوکر کچھ لوگ لکھنؤ سے بہرائچ کی طرف جا رہے تھے۔
بہرائچ کی طرف سے آ نےوالی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نے کہرے کی وجہ سے چوکاگھاٹ کے پاس مخالف سمت سے آ نے والی بولیرو سے ٹکرا گئی جس سے اس پر سوار چار مرد، تین خواتین اور ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے بس پر سوار کچھ لوگوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ فرار ہو گیا۔پولس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ فوری طورپر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Title: eight killed 5 injured as bus collides with bolero in barabanki | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply