بہار سڑک حادثہ میں8ہلاک، وزیر اعلیٰ نے4لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا

پٹنہ: بہار کے سمستی پور ضلع میں ایک آٹو رکشہ اور ٹرک میں آمنے سامنے کی ٹکر میں تین خواتین سمیت8افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
مسری گھراری تھانہ کے ایس ایچ او کمل رام کے مطابق یہ ٹکر ہرپور الاٹھ گاؤں میں اس وقت ہوئی جب آٹو رکشہ ڈرائیور نے نے ایک کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی لیکن مخالف سمت سے آرہے ٹرک کی زد میں آنے سے آٹوکو نہ بچا سکا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو میں سوار آٹھوں سواریاں موقع پر ہی دم توڑ گئین جبکہ چور دیگر شدید زخمی ہیں۔ ٹرک ڈرائیور اور کلینر فراربتائے جاتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بہار نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو4لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed 4 injured in road accident in samastipur bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply