مدھیہ پردیش میںوین ٹرک سے ٹکرا گئی، آٹھ افراد ہلاک

ٹیکم گڑھ:مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 18 کلومیٹر دور ورما گاؤں کے نزدیک آج صبح وین اور ٹرک کے تصادم میں آٹھ افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش خاکہ نے بتایا کہ جھانسی سے ٹیکم گڑھ کی سمت آنے والی وین کی ٹکر جھانسی-ٹیکم گڑھ کے راستے پر ورما گاؤں کے نزدیک مخالف سمت آنے والے ایک ٹرک سے ہو گئی۔ حادثے میں وین سوار آٹھ افراد کی موقع پر موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہلاک شدگان میں سبھی مرد ہیں جو ٹیکم گڑھ ضلع کے مضافات کے گاؤں کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ وین میں سوار تمام افراد مزدوری کرنے کے لئے دہلی اور دیگر بڑے شہروں میں گئے تھے جو واپس لوٹنے پر جھانسی سے وین میں سوار ہوئے تھے۔
وین جھانسی سے اخبار لے کر ٹیکم گڑھ آرہی تھی۔فی الحال ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed 10 injured as truck collides with jeep in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply