لکھنؤآگرہ ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر فضائیہ کے 8طیاروں نے ایکسپریس وے پر لینڈنگ کی

اناؤ:ہندوستانی فضائیہ کے8جنگی طیاروں نے لکھنؤ اور آگرہ ایکسپریس وے کے عظیم الشان افتتاح کے موقع پر کامیاب لینڈنگ کر کے افتتاحی تقریب کے حسن اور وقار میں چار چاند لگا دیے۔ایکسپریس وے کھل جانے سے لکھنؤ اور آگرہ کے درمیان تقریباً تین سو کلومیٹر کی دوری اب صرف تین گھنٹے میں ہی طے کی جاسکے گی۔
وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ڈریم پروجیکٹ آگرہ لکھنؤ ایکسپرس وے کے آج افتتاح کے ساتھ ہی اب صوبے کے ان دونوں شہروں کے درمیان سات آٹھ گھنٹے کا سفر آدھے سے بھی کم وقت میں طے ہوجائے گا۔یہ ایکسپرے وے یکم دسمبر سے عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
ایکسپریس وے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی مسٹر یادو نے کہا کہ ایکسپریس وے سے اتنے فائدے ہوں گے کہ یہ کسانوں کی ترقی کا راستہ بن جائے گا اور وہ اپنی پیداوار کو آسانی سے منڈیوں میں پہنچاسکیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight iaf jets land on agra lucknow expressway in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply