اتر پردیش میں دہلی جارہی مہا کوشل ایکسپریس کے8ڈبے پٹری سے اتر گئے، متعدد مسافر زخمی

ماہوبا:اترپردیش میں مہوبہ کے کلپہاڑ علاقے میں جبل پور سے حضرت نظام الدین جارہی مہاکوشل ایکسپریس کے آٹھ ڈبے آج علی الصباح پٹری سے اتر گئے جس میں 50سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ گوروسنگھ کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدوں نے زخمیوں کی تعداد 100 سے زیادہ بتائی ہے۔ حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ماہوبا کلپہاڑکے درمیان گیٹ نمبر 420 1250 کلومیٹر پر نصف شب میں پٹری سے جو بوگیاں اتریں ان میں چار اے سی، A-1, B-1, B-2, B EXTRA اور ایک سلیپر S8 اور دو جنرل اور ایک ایس ایل آر شامل ہے۔ گورو سنگھ نے بتایا کہ ٹرین حادثہ میں فی الحال کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے لیکن 22 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہاہے۔ حادثہ کے شکار ڈبوں کے گاڑی سے الگ ہوجانے کے سبب کوئی بھیانک حادثہ نہیں ہوا۔ حادثہ کے سبب جھانسی مانک پور سیکشن میں ریلوے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔ اترپردیش سمپرک کرانتی ایکسپریس، چمبل ایکسپریس، بندیل کھنڈ ایکسپریس سمیت مختلف گاڑیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور کئی گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے ڈویژن جھانسی سے حکام کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ریلوے ہیڈکوارٹر جھانسی کے ہیلپ لائن نمبر 05101072 کے علاوہ گوالیار کے 07511072 اور باندہ کے 051921072 ہیلپ لائن نمبروں سے تمام قسم کی اطلاعات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لئے ایکسپرٹ کی ٹیم بلائی گئی ہے۔ واقعہ کے دہشت گردانہ واردات کے خدشہ کے مدنظر یہاں کھلبلی مچی ہے۔ گورو سنگھ نے مزید بتایا کہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں پٹری ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آنے کی بات واضح ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر تمام ریلوے مسافروں کو ان کی منزلوں کی جانب روانہ کئے جانے اور زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال پہنچانے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کرائی گئی ہے۔ مقامی پولیس اور ریلوے انتظامیہ کے علاوہ ماہرین کی ٹیم کو بھی اس کام میں لگایا گیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ جانچ رپورٹ آنے سے قبل حادثے کو دہشت گردانہ واردات قرار دینا قطعی مناسب نہیں۔ انہوں نے لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight coaches of mahakaushal express derail near mahoba in up 50 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply