پنجاب کے اٹاری میں اسکولی بس نالے میں جاگری،8بچے ہلاک،37زخمی

چنڈی گڑھ:پنجاب کے شہر امرتسر میں واقعہ ضلع اٹاری کے مہاوا گاؤں میں منگل کی دوپہر ڈی اے وی اسکول کی ایک بس گندے نالے میں گر گئی جس میں آٹھ بچے ہلاک اور37دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 15 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرکنول جیت سنگھ نے بتایا کہ اسکول کی چھٹی کے بعد طلبہ کو گھر چھوڑنے مہاوا گاؤں جارہی تھی کہ کے گندے نالے میں گر گئی ۔ بچوں کو کئی الگ الگ مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید طور پر زخمی بچوں کو امرتسر کے گورونانک دیو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے اور چھ بچوں کو چھیہارتا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
زخمی بچوں نے بتایا کہ ڈرائیور چرنجیت سنگھ اندھا دھندبس چلا رہا تھا اور حادثے کے بعد وہ بس کی کھڑکی توڑ کر بھاگ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight children killed 37 injured after school bus falls into canal in punjabs attari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply