دنیا بھر میں جوش و خروش کے ساتھ عید منائی جارہی ہے،ہند۔ پاک میں ہفتہ کو منائی جائے گی

نئی دہلی: شوال کا چاند نظر آتے ہی دنیا کے مختلف حصوں میں عیدالفطر پوری شان و شوکت و جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔سعودی عرب میں اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مدینہ میں عید کا آغاز حرمین شریفین(کعبة اللہ اور مسجد نبوی)میں نماز اور پھر خطبہ سے ہوا جہاں لاکھوں مقامی و غیر ملکی فرزندگان توحید نے نماز ادا کی۔

سعودی عرب کے علاوہ یو ایس اے، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا،مصر، یمن، شام، فلسطین سمیت تمام عالم اسلام وعرب ممالک، ایران ،سنگاپور،ملیشیا،تھائی لینڈ ،ہانگ کانگ اورترکی،فرانس ،یو کے، جرمنی، ہالینڈ، اسپین سمیت تمام یورپی ممالک میں عیدالفطر زور شور سے منائی گئی۔ خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔

واضح ہو کہ ہندوستان اور پاکستان میں رویت ہلاک کی کوئی مصدقہ خبر نہ ملنے کے باعث وہاں کے علماءنے متفقہ فیصلہ کیا کہ یکم شوال ہفتہ کو ہوگی اس لیے عید ہفتہ کو ہی منائی جائے گی۔ البتہ ہندوستان کے صوبہ کیرل میں جمعہ کو ہی عید منالی گئی کیونکہ جغرافیائی اعتبار سے وہاں برصغیر کے دیگر شہروں کے نسبت چاند جلدی نظر آتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eid ul fitr celebrated in various parts of world in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply