ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ عید منائی گئی

نئی دہلی: رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار جمعرات کو پورے ملک میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ملک کے مختلف حصوں میں فرزندان توحید اپنے اپنے قصبوں اور گاؤں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اور مسجدوں میں جمع ہوئے۔
نماز کے اختتام پر انہوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور ایک دوسرے کی سوئیوں ، شیرینی اور شیر خورمہ سے ضیافت کی۔ہندو ؤں، سکھوں اور دیگر فرقوں کے ارکان بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی تقریبات میں شریک ہوئے۔قومی دارالحکومت میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد نے شاہی عید گاہ ،تاریخی جامع مسجد، فتح پوری مسجد اوراپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں عید کی نماز ادا کی۔
اس کے بعد مختلف مقامات پر عید ملن تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔نوابوں کے شہر لکھنؤ میں عیش باغ کی عید گاہ میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔کسی بھی ناخوشگوار واردات کو رونما نہ ہونے دینے کے لیے پورے اترپردیش میں سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا تھا۔
اتراکھنڈ میں دہرہ دون میں چکراتا مسجد کے علاوہ مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔اس موقع پر گورنر کے کے پا ل اور وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے عید کی مبارکباد دی۔مدھیہ پردیش میں بجھی عید روایتی جوش و خروش سے منائی گئی۔ ریاست کے دارلخلافہ بھوپال میں تاج المساجد، جامع مسجد اور دیگر مساجد میں بڑے سکون کے ساتھ نماز عیدادا کی گئی۔
مہاراشٹر میں بھی عید کے تہوار پر زبردست رونق دکھائی دی اور تھانے، پلگھار، رتنا گیری، پنے، ناسک، بیڑم ہنگولی ، اورنگ آباد، بالا پور، اکولہ، باسم ، پربھنی اور کئی دیگر شہروں میں عید کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔راجستاھ میں ریاست گیر پیمانے پر عید کی رونقیں نظر آئیں اور اس کے دارالخلافہ جے پور کی عید گاہ میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔آندھرا پردیش، تمل ناڈو ،آسام، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ ، بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، کرناٹک ،گوا، پانڈیچری، میگھالیہ، انڈومان نکو بار اور پنجاب و ہریانہ میں بھی زور شور سے عید کا تہوار منایا گیا۔
تلنگانہ کے دارالخلافہ حیدر آباد میں لوگوں کو جوق در جوق بآواز بلند تکبیر پڑھتے جاتے دیکھا گیا۔تما م ریاستوں میں مستورات کے لیے پردے کے پیش نظر نماز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ کیرل اور جموں و کشمیر میں ایک روز پہلے ہی عید منالی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eid celebrated in india with fervour gaiety in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply