آئی ایس آئی پنجاب میں خالصتانی عناصر کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے تعاون و پشت پناہی سے خالصتانی عناصر کو متحرک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی طاقتوں اور عناصر کی سرکوبی کے لیے پنجاب کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ(پکوکا) جیسا سخت قانون بنایا جانا چاہئے۔
حکومت پنجاب نے پانچ افراد کی گرفتاری سے آر ایس ایس لیڈر جگدیش گگنیجیا قتل کیس سمیت ٹارگٹ کلنگ کی پانچ وارداتوں کو حل کرنے کا دعویٰ کیااور الزام لگایا کہ آئی ایس آئی ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے اور ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کے گرگے نہ صرف سرزمین پاکستان سے بلکہ یوکے، کناڈا اور اٹلی سمیت کئی بیرونی ممالک سے بھی کارروائی کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Efforts being made to revive khalistani elements punjab cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment