انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے280کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نیر ومودی کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب نیشنل بینک کی شکایت کے بعد 280کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ارب پتی جیولری ڈیزائرنر نیرو مودی کی رہائش گاہ اور دفاتر سمیت10مقامات پر چھاپے مارے۔
ڈائریکٹوریٹ نے جن مقامات پر چھاپے مارے ان میں کرلا میں واقع نیرو مودی کی رہائش گاہ، انکی کالا گھوڑا علاقہ میں واقع جیولری بوتیک، باندرہ اور لوور پاریل میں تین کمپنیاں ، گجرات کے سورت میں تین ٹھکانے اور دہلی کے چانکیہ پوری اور ڈیفنس کالونی میں نیر مودی کے شو رومز شامل ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس ماہ کے اوائل میں سی بی آئی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد انسداد حوالہ قانون کے تحت ایک کیس درج کیا تھا۔
سی بی آئی نے پنجاب نیشنل بینک سے280.70کروڑ روپے کی دھوکا دھڑی کرنے پر نیرو مودی، ان کے بھائی نشال ، بیوی آمی اور ایک بزنس پارٹنر میہول چینو بھائی چوکسی کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔دو بینک ملازمین گوکل ناتھ شیٹی (جو ریٹائر ہو چکا ہے) اور منوج کھرات کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیاگیا تھا۔

Title: ed conducts raids in rs280 crore money laundering case against nirav modi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply