چھتیس گڑھ بارودی سرنگ دھماکہ ،کنبہ کے تین ہلاک چار زخمی

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکہ سے ایک ہی خاندان کی ایک کم سن لڑکی سمیت تین قبائلی خواتین ہلاک ہو گئیں۔ واقعہ میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہیں جن میں چھ ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 16 کلومیٹر دور سون پور اور کروشنار گاوو¿ںکے درمیان واقع جنگل میں کل شام ایک ہی خاندان کی عورتیں بیر توڑنے گئی تھیں۔ اسی دوران ماو¿نوازوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پھٹ گئی جس میں آیت سلم (35)، ڈالی سلم (30) اور منائے سلم (15) کی موت ہو گئی۔
زخمیوں میں سونوتی (25)، موگلی (30)، رسنتی (12) اور دیو راج (6 ماہ) شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج نارائن پور ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے، جو خطرے سے باہر ہیں۔ مسٹر مینا نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پولیس پارٹی اور بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو بھی بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ed blast in chattisgarhs narayanpur kills 3 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply