بھجیا والے کے بینک لاکروں سے برآمد ایک کروڑ روپے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے قرق کر لی

سورت:گجرات کے سورت کے رہنے والے متنازعہ فائنینسر کشور بھجیاوالا، جو ٹھیلے پر بھجیا پکوڑے فروخت کرکے بعدمیں ارب پتی بننے اور گزشتہ دسمبر کے مہینے میں انکم ٹیکس کے چھاپہ کے دوران کروڑوں روپے نقد، سونے چاندی کے زیورات اور دیگر اثاثوں کا پتہ لگنے پر سرخیوں میں آیا، اور اس کے بیٹوں کے بینک لاکروں پر چھاپہ کے دوران برآمد تقریبا ًایک کروڑ روپے کی نئی کرنسی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے قرق کر لیا۔ چھاپہ کے بعد اس سلسلے میں 24 دسمبر کو سی بی آئی نے بھجیاوالا اور اس کے دو بیٹوں جگنیش اور ولاس اور ایک بینک افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
اسی کی بنیاد پر 28 دسمبر کو ای ڈی نے پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے گزشتہ 20 جنوری کو جگنیش کو گرفتار بھی کیا تھا۔ ای ڈی کے ایک اہلکار نے آج نقد ایک کروڑ روپے قرق کئے جانے کی تصدیق کی۔ بھجیاوالا کے ادھنا واقع رہائش گاہ اور پیپلز کو آپریٹوبینک آف سورت میں اس کے اور اس کے بیٹوں کے بینک لاکروں پر انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران نقد رقم کے علاوہ تقریباًپانچ کروڑ روپے کا سونا اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی چاندی بھی برآمد کی گئی تھی۔

Title: ed attaches rs 1 crore in cash from bhajiyawala bank lockers | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply