انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے لالو پرساد کی ایم پی بیٹی میسا بھارتی کا فارم ہاوس قرق کر لیا

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی ممبر پارلیمنٹ بیٹی میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیش کمار کا جنوبی دہلی میں پالم علاقہ کے بجواسن میں واقع فارم ہاوس قرق کرلیا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون(پی ایم ایل اے) کے تحت کی ہے۔ یہ فارم ہاوس میسا بھارتی اور انکے شوہر کا ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ فارم ہاوس میسرز میشیل پیکرس اینڈ پرنٹرس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے نام پر ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اسے2008-09 میں حوالہ کی رقم کے ذریعہ 1.2 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے کچھ ماہ پہلے میسا اور ان کے شوہر شیلیش کے نام سے رجسٹرڈ تین فارم ہاوس میشیل پیکرس اینڈ پرنٹرس لمیٹیڈ کے احاطے کی تلاشی لی تھی۔ محترمہ میسا اور ان کے شوہر اس کمپنی میں مبینہ طور پر ڈائریکٹر تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ed attaches delhi farmhouse owned by lalu yadavs daughter misa bharti in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply