منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کا ایک وکیل گرفتار کیا

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکیٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں دہلی کے ایک وکیل روہت ٹنڈن کو گرفتار کیاہے۔ 76کروڑ روپئے کی پرانی کرنسی کو نئی کرنسی میں تبدیل کرنے کے معاملہ میں مبینہ طور پر ملوث وکیل کو کل رات گرفتار کیا گیا۔
دہلی پولیس اور کرائم برانچ کی ایک مشترکہ ٹیم نے 11دسمبر کو ٹنڈن کے دفتر اور گریٹر کیلاش پارٹ۔1 میں واقع اسکی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 13کروڑ 50لاکھ روپئے برآمد کئے تھے۔
وہ ٹنڈن اینڈ ٹنڈن کے نام سے ایک لا کمپنی چلا رہاتھا۔ٹنڈن نے 125 کروڑ روپئے کی غیر اعلان شدہ رقم کا پہلے ہی انکشاف کررکھا تھا۔ ای ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ کچھ اعلیٰ افسر شاہوں اور سیاست دانوں کی منسوخ شدہ کرنسی تبدیل کر رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ed arrests delhi based lawyer rohit tandon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply