وزیر اعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ میں شرح نمو میں تیزی کے لئے خاکہ پیش کیا

نئی دہلی:(یو این آئی) نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر ببیک ڈبروئے کی صدارت میں آج اقتصادی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس میں اگلے چھ ماہ کے دوران اقتصادی شرح ترقی اور روزگار بڑھانے کے لئے اہم ترجیحات کی نشاندہی کی گئی، تاکہ اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جاسکے۔کونسل کی میٹنگ میں موجودہ اقتصادی ، مالی اور مانیٹری پالیسی ماحول کا جائزہ لیا گیا اور اہم معاملات کی نشاندہی کی گئی، جن پر وہ توجہ مرکوز کرے گا۔
اس موقع پر اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر اروند سبرامنین نے اقتصادی شرح ترقی کو تیز کرنے ، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دی۔ وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے آج دس موضوعات کی نشاندہی کی ہے، جس پر کونسل کی رپورٹ اگلے چھ مہینوں کے دوران تشکیل دی جائے گی اور یہ رپورٹ سیکٹورل وزارتوں، ریاستوں ، ماہرین، اداروں، پرائیویٹ سیکٹر اور دیگر اہم شراکت داروں کو شامل کرکے مشاورتی عمل کے ذریعے اس کے ممبروں کی قیادت والے تھیم گروپس کے ذریعے تیار کی جائے گی۔
جن دس موضوعات کی نشاندہی کی گئی ان میں اقتصادی شرح ترقی، روزگار اور روزگار پیدا کرنا ، غیر رسمی سیکٹر اور یکجہتی ، مالی، فریم ورک، مانیٹری پالیسی، اقتصادی حکمرانی کے ادارے، سرکاری اخراجات ، زراعت اور مویشی پروری ، کھپت اور پیداوار کے طور طریقے اور سماجی سیکٹر شامل ہیں۔ ایک اور اہم معاملہ، جس کی نشاندہی کی گئی ہے، وہ اہم اقتصادی پیرامیٹرز کا موثر طور سے پتہ لگانے کی ضرورت سے متعلق ہے اور یہ کام ایک اقتصادی ٹریک مانیٹر قائم کرکے کیا جاسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Economic consultative committee meeting in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply