مکمل چاند گرہن :جمعہ کی رات 11بج کر 44منٹ سے ہفتہ کی صبح4بج کر 58منٹ تک

نئی دہلی: آج اس صدی کا سب سے طویل مدت تک ہونے والا مکمل چاند گرہن ہے جو6گھنٹے تک رہے گا ۔ ہندوستان میں چاند گرہن جمعہ کی رات 11 بج کر 44منٹ سے شروع ہوگا اور ایک بجے شب سے مکمل ہونا شروع ہوگا اور2بج کر43منٹ پرمکمل گرہن لگ جائےگا اورچاند زمین کے عین وسط میں سرخ گولے کی مانند ہوگا ۔

یہ مکمل گرہن صبح 4بج کر58منٹ تک رہے گا۔ فضائی آلودگی کے باعث ہندوستان کے کچھ میٹرو شہروں میں لوگ چاند کو مکمل گرہن لگتا نہیں دیکھ سکیں گے۔علاوہ ازیں مطلع اب آلود ہونے کے باعث بھی چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔دہلی مٰں بھی چاند گرہن جمعہ کو رات کے پونے بارہ بجے سے ہفتہ کی صبح چار بج کر 58منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

مکمل چاند گرہن ایشیا کے علاوہ یورپ، آسٹریلیا، افریقہ شمالی امریکہ کے جنوب میں، جنوب امریکہ ،بحرہند،اٹلانٹک اور انٹاریکٹیکا میں مکمل چاند گرہن دیکھاجائے گا۔سورج گہن کی طرح چاند گرہن کے وقت بھی نماز کسوف پڑھنی چاہیے۔

علماءکا اس پر اتفاق ہے کہ نماز کسوف سنت ہے۔جو عورت اور مرد دونوں کو پڑھنی چاہیے۔اگرچہ اسے جماعت سے پڑھنا شرط نہیں ہے لیکن مستحب ہے۔اور چونکہ سورج گرہن ہوتے ہی حضور ﷺ نماز کسوف کے لیے مسجد رونہ ہو گئے تھے اس لیے مسجد میں پڑھنا افضل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eclipses visible in new delhi delhi india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply