سیاسی پارٹیاں متفق ہوں توپارلیمانی و اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جا سکتے ہیں:چیف الیکشن کمشنر

نئی دہلی:چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے کہا ہے کہ کمیشن اسمبلی اور پارلیمانی الیکشن بیک وقت کرانے پر تیار ہے بشرطیکہ تمام سیاسی پارٹیاں اس سے اتفاق کریں اور حکومت تمام لازمی وسائل اور سلامتی دستے مہیا کرائے۔
ڈاکٹر زیدی سے جب پوچھا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی معاملہ پر کمیشن کو جو خط لکھا ہے اس پر پول پینل کا کیا موقف ہے تو انہوں نے کہاکہ اگر سیاسی اتفاق رائے ہوتا ہے اور حکومت تمام ضروری وسائل اور فورسز مہیا کراتی ہے تو کمیشن کو پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
وہ یہاں ووٹر بیداری پر تین روزہ بین اقوامی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ec ready to hold simultaneous elections for lok sabha and state assemblies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply