ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو کو الیکشن کمیشن سے نوٹس جاری

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کی بہو اور پارٹی امیدوار اپرنا یادو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ملزم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے۔ محترمہ یادو لکھنؤ کے چھاؤنی اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار ریتا بہوگنا جوشی کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (صدر) اور علاقے کے الیکشن افسر راج کمل یادو نے کل رات دونوں امیدواروں کو نوٹس جاری کر کے دو دنوں کے اندر جواب مانگا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی کی امیدوار نے کل ناکہ ہنڈولا علاقے میں واقع گرونانک پی جی کالج میں بغیر اجازت کے جلسہ عام کا انعقاد کیا تھا جبکہ محترمہ جوشی کے خلاف مقامی باشندہ وریندر کمار نے شکایت کی تھی کہ ان کی اجازت کے بغیر امیدوار نے ان کے مکان کی دیوار پر پوسٹر چسپاں کروایا۔ دونوں لیڈروں کے علاوہ شیوسینا امیدوار کمار گورو اپادھیائے کو انتخابات کیلئے طے شدہ معیارات کی خلاف ورزی کا مجرم سمجھتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Title: ec notice to mulayams daughter in law for violating mcc in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply