الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے نوٹی فکیشن جاری کر دیا

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے الیکشن کے لئے نوٹیفیکیشن آج جاری کردی ڈ نائب صدر کے عہدہ کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18جولائی ہے جب کہ کاغذات کی جانچ 19 جولائی کو ہوگی، نام واپس لینے کی آخری تاریخ 21ہے اور پولنگ پانچ اگست کو ہوگی۔ نائب صدر کے عہدہ کے الیکشن کے لئے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل شمشیر کے شریف الیکٹورل افسر بنائے گئے ہیں۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری مکل پانڈے اور جوائنٹ سکریٹری روہتاس معاون الیکٹورل افسر مقرر کئے گئے ہیں۔ نامزدگی پارلیمنٹ ہاوس کے کمرہ نمبر 29میں صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک داخل کئے جاسکیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ec issues notification for vice presidential polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply