کیجری وال نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑ بڑی کر نے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کوبر سر اقتدار لانا چاہتا ہے ، اس لئے ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں کوئی بات نہیں سن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں کارپوریشنوں کے الیکشن دہلی کی ای وی ایم سے کیوں نہیں کرائے جا رہے۔ اس کیلئے راجستھان سے ای وی ایم کیوں منگائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن پرسخت حملہ کرتے ہوئے کہا ’الیکشن کمیشن ’دھرتراشٹر‘ بن گیا ہے جو اپنے بیٹے ’دریودھن‘ کو ’سام، دام، دنڈ، بھید کرکے اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں سوال اٹھائے تھے اور اس کے بعد سے ہی مسٹر کیجری وال اور کئی دیگر اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا الزام لگا رہے ہیں۔
حالانکہ الیکشن کمیشن بار بار کہہ رہا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ ممکن نہیں ہے۔ مسٹر کیجری وال نے کہا کہ 2006 سے پہلے کی ای وی ایم مشینوں سے الیکشن کیوں کرائے جا رہے ہیں۔ مسٹر کیجری وال کارپوریشنوں کے الیکشن میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپروں سے الیکشن کرانے کا پہلے سے مطالبہ کر چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ec behaving like dhritarashtra arvind kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply