حکمراں یادو خاندان کی خانہ جنگی کا معاملہ الیکشن کمیشن تک پہنچا،9جنوری کو سماعت ہوگی

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو اور ان کے والد ملائم سنگھ یادو کے خیموں کے درمیان چل رہی کشیدگی کے درمیان الیکشن کمیشن کے ذریعہ دونوں خیموں کو سماجوادی پارٹی کے انتخابی نشان”سائیکل“ پراپنے اپنے دعویٰ کے سلسلے میں 9جنوری تک ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ یہ جھگڑا اور بڑھتا نظر آرہا ہے۔
تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سمیت کچھ دیگر سیاسی پارٹیوں کا یہ خیال ہے کہ باپ بیٹے کے درمیان چل رہی یہ جنگ ایک ”فکسڈمیچ“ہے تاکہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اکھیلیش کو ہمدردی کا فائدہ مل سکے اور بزرگ سے نوجوان نسل کو پارٹی کے کمان بآسانی منتقل کی جاسکے لیکن اب یہ جھگڑا الیکشن کمیشن تک پہنچ چکا ہے جو9 جنوری کے بعد اپنا فیصلہ سنائے گا۔
سماجوادی پارٹی میں چل رہی جنگ کی وجہ سے پارٹی کے انتخابی تشہیر متاثر ہورہی ہے اور لیڈر اور امیدوار اپنے اپنے علاقوں میں جانے کے بجائے لکھنؤ میں ہی مقیم ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ec asks akhilesh mulayam to reply by january 9 on each others petitions in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply