الیکشن کمیشن نے تری پورہ، میگھالیہ اور ناگا لینڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے میگھالیہ، تری پورہ اور ناگا لینڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق کا بھی اعلان کیا۔
تینوں ریاستوں میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کا استعمال کیا جائے گا۔تری پورہ میں 18فروری کو اور ناگا لینڈ اور میگھالیہ میں 27فروری کو ووٹ ڈالے جائیںگے۔تینوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 3مارچ کو کیاجائے گا۔
تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جمعرات سے لاگو کر دیا گیا۔ان تینوں اسمبلیوں کی میعاد بالترتیب 6،13اور14مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ ان تینوں میں سے ہر اسمبلی 60رکنی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ec announces election schedule for tripura meghalaya and nagaland in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply