ہندوستان، پاکستان اور افغانستان میں6.9شدت کا زلزلہ،ایک ہلاک9زخمی

نئی دہلی: شمالی ہندوستان سے لے کر پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان کے کئی شہروں میں 12بج کر40منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس میں ایک ہلاک اور 9دیگر زخمی ہو گئے۔
ریختر پیمانے پر ان کی شدت 6.9ماپی گئی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق زلزلہ دہلی ۔ این سی آر کے علاوہ شمالی ہند کی دیگر ریاستوں پنجاب ، ہریانہ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش اور پڑوسی ممالک افغانستان اور پاکستان میں کئی مقامات پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندو کش میں تھا۔
پاکستان سے موصول اطلاع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کراچی ، پشاور،راول کوٹ،میر پور اور مظفر آباد ، کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے ہلاک ہونے کی خبر پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے آئی ہے جہاں زلزلہ سے ایک مکانکی چھت بیٹھ گئیجس کے نیچے دب کر ایک چھوٹی بچی ہلاک ہو گئی۔بلوچستان کے کئی گاؤں بھی زلزلہ سے بری طرح لرز اٹھے۔

Title: earthquake tremors felt in india pakistan and afghanistan 1 killed | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply