دہلی سمیت شمالی ہند میں زلزلہ،لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل پڑے

نئی دہلی:دہلی این سی آر ، اتراکھنڈ، ہریانہ پنجاب اور دہلی سے متصل اترپردیش کے کچھ شہروں میں پیر کی رات10بج کر35منٹ پر زلزلہ آیا جس کی ریختر پیمانے پر شدت6ماپی گئی ہے۔
30سکنڈ تک آنے والے اس زلزلہ کے دہلی میں گھروں، دفاتر اور سڑکوں پر لوگوں نے بھی جھٹکے محسوس کئے۔زلزلے کا مرکز اتراکھنڈ کے دارالخلافہ دہرا دون سے97کلومیٹر کی دوری پر رودرپریاگ کے اکھل مٹھ کے قریب کوزیر زمین 12کلو میٹر بتایا جا رہا ہے۔زلزلے زمین کے 21 کلومیٹر نیچے آیا تھا اور 7-10 سیکنڈ تک جھٹکے محسوس کئے گئے۔
دہرادون،رشی کیش ،پتھور گڑھ، مسوری اور ہردوار میں نسبتًا زیادہ تیز جھٹکے محسوس ہوئے جہاں لوگ گھبرا کرگھروں سے باہر آگئے۔میرٹھ سے موصول اطلاع کے مطابق پورے ضلع میں تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم کہیں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake rocks uttarakhand tremors flet across north india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply