اترا کھنڈ میں زلزلہ ،لوگ گھبرا کر گھر وں سے باہر نکل پڑے

دہرا دون: جمعرات کو رات ساڑھے گیارہ بجے شمالی ہند خطہ زلزلہ سے دہل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل کر پڑے اور پوری رات کھلے میدان میں گذاری۔ محکمہ زلزلیات کے قومی مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز پتھورگڑھ میں 15کلومیٹر زیر زمیں تھا۔
4.1کی شدت سے آنے والے اس زلزلہ کے جھٹکے چمولی، پوڑی، اتر کاشی، دہرا دون، نینی تال، بھیم تال اور باگیشور علاقوں میں محسوس کیے گئے۔تاہم کسی بھی علاقہ سے فوری طور پر انسانوں اور مویشیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایک حکومتی اہلکار نے بتایا کہ چونکہ یہ زلزلہ کافی رات دیر گئے آیا تھا اس لیے کسی عمارت یا املاک کے نقصان کے بارے میں نہیں بتایا جا سکتا۔ تاہم یہ بات یقینی ہے کہ کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake rocks utarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply