ہریانہ میں زلزلہ ، جھٹکے دہلی میں بھی محسوس کئے گئے

نئی دہلی:ہریانہ ، دہلی اور آس پاس کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ زلزلیات کے مطابق ریختر پیمانے پر اس کی شدت 3.5ماپی گئی۔یہ زلزلہ دوپہر دو بج کر50منٹ پر آیا۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزے کا مرکز قومی دارالخلافہ سے 120کلو میٹر کے فاصلہ پرہریانہ کے مہندر گڑھ میں تھا جس کے تیز جھٹکے دو بجکر 50 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مقام 28 اعشاریہ 5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76 اعشاریہ ایک ڈگری مشرقی طول البلد میں سطح زمیں سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake of magnitude 3 5 hits haryana tremors felt in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply