شمال مشرقی ہند کی ریاستیں زلزلہ سے لرز گئیں

شیلانگ: شمال مشرقی ریاستوں میں آج کم شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ یہ اطلاع محکمہ زلزلیات نے دی ہے۔ صبح سات بج کر 40 منٹ پر 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اس کا مرکز آسام کے کریم گنج ضلع میں تھا جو بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہے۔
افسر نے یو این آئی کو بتایا ہے کہ آسام۔ میگھالیہ ، میزورم، تری پورہ اور منی پور کے کئی حصوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ شمال مشرقی ریاستیں زلزلے کے خطرے والے زون 5 میں آتے ہیں۔ یعنی یہاں زلزلہ کا خطرہ کافی زیادہ رہتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake of 5 0 magnitude hits northeastern states in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply