ہندوستان، پاکستان اور افغانستان میں6.6شدت کا زلزلہ

نئی دہلی: بدھ کو شام ساڑھے چار بجے ہندوستان ، پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے کئی شہر زلزلہ سے دہل اٹھے۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت6.6ماپی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ میں97کلومیٹر زیر زمین تھا۔

شما لی ہند کے جموں و کشمیر، پنجاب ،ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں ،پاکستان کے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد، ایبٹ آباد، باجور ایجنسی،مانشیرا،ڈیرہ اسماعیل خان ، جھنگ، چترال ،پشاور، لاہور، فیصل آباد، چینیوٹ، سوات، نوشیرہ،میاں والی، کوٹلی، ڈیرہ غازی خان، اوکارا اور قصور میں اور افغانستان کے دارفالخلافہ کابل اور کئی دیگر صوبوں میں اور تاجکستان کے ایشکاشیم ضلع میں اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل پاکستان میں صبح 8بج کر 25منٹ پر بھی زلزلہ آیاتھا جو15تا20سکنڈ رہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: earthquake jolts indiapakistan afghanistan and tajikstan in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply