ہریانہ ودہلی سمیت پورے شمالی ہند میں 5شدت کا زلزلہ

نئی دہلی: جمعہ کی صبح چار بج کر25منٹ پر ہریانہ اور دہلی سمیت پورے شمالی ہند میںزلزلہ آیا ۔جس کی طاقت ریختر پیمانے پر 5ماپی گئی ہے۔زلزلہ کا مرکز ہریانہ میں روہتک ضلع میں10کلومیٹر زیر زمیں تھا۔زلزلہ سے ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔چار گھنٹے بعد ہی 8بج کر 13منٹ پر روہتک میں پھر زلزلہ آیا ۔
جس کی قوت 3.2تھی۔دمالی ہند کے کئی علاقوں میں صبح ساڑھے چار بجے آنے والے زلزلہ کے جھٹکوں سے لوگ ہڑ برا کر جاگے اور گھبرا کر گھروں سے باہر نکلپڑے۔شمالی ہند کے علاوہ وسطی ہند میں اترپردیش کے شاملی میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جس سے گھبرا کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake in delhi ncr tremors of 5 0 magnitude hit northern india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply