سشما سوراج نے ایک اورپاکستانی بچی کے لیے ویزا جاری کیا

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر فراخ دلی و انسانیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات سال کی پاکستانی بچی کو دل کے آپریشن کے لیے ہندوستان آنے کا ویزا جاری کرنے کو منظوری دے دی۔ ٹوئیٹر پر بچی کی،جس کا نام ماہا شعیب ہے، ماں ندا شعیب کی جانب سے کی گئی درخواست کا جواب دیتے ہو ئے وزیر خارجہ نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیا ”ہاںہم ہندوستان میں آپ کی سات سالہ بیٹی کی ”اوپن ہارٹ سرجری “ کے لیے ویزا دے رہے ہیں۔ ہم اس کے جلد رو بصحت ہونے کی بھی دعا کرتے ہیں“۔
واضح رہے کہ ندا شعیب نے ایک ڈاکٹر کے مکتوب کے ساتھ ہی ٹوئیٹ پر سشام سوراج سے التماس کیا تھا ”محترمہ سشما سوراج میم،میری بیٹی کو اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے ۔ میں نے اگست میں درخواست کی تھی لیکن ابھی تک ویزا جاری نہیں ہوا ہے براہ کرم میری مدد کریں ۔ میں آپ کی بہت شکر گذار ہوں گی۔ماہا کی صحت بہت خراب ہے وہ اسکول تک نہیں جا پارہی ہے۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eam sushma swaraj grants visa to a 7 year old pakistani girl in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply