پلنی سوامی تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلی کا حلف لیا

چنئی:تمل ناڈو کابینہ میں 31ممبران نے آج حلف لیا جن کی قیادت نومنتخب وزیر اعلی ایڈپپاڈی پلنی سوامی نے کی۔ راج بھون کے دربار ہال میں منعقد ایک سادہ تقریب میں وزیر اعلی سمیت 31ممبران نے کابینہ کا حلف لیا۔
گورنر سی ایچ ودیاساگر راؤنے مسٹر سوامی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر سوامی ریاست کے 13ویں وزیر اعلی ہوں گے۔ حلف برداری کے دوران ’چنمما‘کے نعرے بھی گونج رہے تھے۔

Title: e palaniswami is new tamil nadu chief minister | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply