ممبر پارلیمنٹ ای احمد انتقال کر گئے

نئی دہلی: انڈین مسلم لیگ کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ای احمد کا آج علی الصباح انتقال ہو گیا۔ مسٹر ای احمد کو کل پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ ا تھا اور وہ اپنی نشست سے گر پڑے تھے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا جہاں صبح صادق سے کچھ ہی دیر پہلے ان کا انتقال ہو گیا۔
78 سالہ مسٹرای احمد کیرالہ کے ملا پورم پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ تھے۔ وہ منموہن سنگھ حکومت میں مرکزی وزیر مملکت رہے۔ مسٹرای احمد 1982 سے 1987 تک کیرالہ کابینہ میں بھی وزیر رہے کیرالہ میں کنور کے رہنے والے مسٹر احمد سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں خارجی امور اور فروغ انسانی وسائل کی وزارتوں میں وزیر مملکت رہے ہیں۔
وہ پہلی بار 1991 میں لوک سبھا کے لئے منتخب کئے گئے اور مئی 2014 میں کیرالہ کی منپورم سیٹ سے ساتویں بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ ان کی اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ ان کے خاندان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

Title: e ahmad no more | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply