ای احمد کی تدفین جمعرات کے روز کنور میں کی جائے گی

قاضی کوڈ:مرحوم سابق مرکزی وزیر اور انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر ای احمد کو کل بروز جمعرات ان کے آبائی شہر کننور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر احمد کا جسد خاکی نئی دہلی سے بذریہ خصوصی طیار ہ دوپہر تقریبا دو بجے کالی کٹ ہوائی اڈ ہ پہنے گا۔ ان کے جسد خاکی کو کرپ پور میں واقع حج ہاؤس اور قاضی کوڈ میں مسلم لیگ ہاؤس میں رکھا جائے گا، جہاں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
مسٹر ای احمد کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں آر ایم ایل سپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں صبح تقریبا سوا دو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ آر ایم ایل اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ موت کی تصدیق کے بعد میت کو ایمس منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں ضروری جا نچ کی جائے گی اور پھر کیرالہ روانہ کردی جائے گی۔ مسٹر ای احمد کے خاندان میں دو بیٹے رئیس احمد اور نصیر احمد اور ایک بیٹی ڈاکٹر فوزیہ ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: E ahamed to be buried at native kannur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply