بی جے پی گڈ گورننس میں یقین رکھتی ہے:امیت شاہ

نئی دہلی:(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے ملک میں کنبہ پروری پر مبنی سیاست کے رواج ہونے سے متعلق بیانوںکے سلسلے میں آج سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گڈ گورننس میں یقین کرتی ہے اور اس طرح کی سیاست کرتی ہے جس سے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے۔
بی جے پی کے صدر امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پارٹی کی یہاں منعقدہ قومی مجلس عاملہ کے افتتاح موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر گاندھی نے بیرون ملک دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں خاندانی سیاست کی روایت رہی ہے جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اچھی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور سمجھ رکھتی ہے کہ غریبوں کے غریب ترین افراد کو اعلی ترین عہدوں پر جانے کا حق ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dynastic succession is congress culture says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply