ڈوسو انتخابات میں صدر اور سکریٹری کے عہدے پر این ایس یو آئی کو سبقت ،مگر گنتی تاطلاع ثانی موخر

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) کے انتخابات میں ہو رہی ووٹوں کی گنتی تا اطلاع ثانی روک دی گئی ہے۔ اور ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ گنتی اب جمعہ کو ہی کی جائے گی۔

پہلے راؤنڈ کے بعدجس وقت گنتی روکی گئی تو صدر اور سکریٹری کے کلیدی عہدوں پر کانگریس کا طلبا بازو نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا( این ایس یو آئی) کو سبقت حاصل تھی جبکہ نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا طلبا بازو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) کو برتری حاصل تھی۔ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا ملیوں دور کوئی نام و نشان نہیں تھا۔

دریں اثنا ذاکر حسین کالج ایوننگ میں طلبا یونین کے دفتر پر این ایس یو آئی کا اسوقت قبضہ ہوگیا جب اسکے صدارتی امیدوار محمد صدام نے اپنے قریبی حریف اے بی وی پی کے امیدوار کو ایک بڑے فرق سے ہرادیا۔ البتہ کالج کی مارننگ شفٹ مین پالہ اے بی وی پی نے مارا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dusu election result 2018 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply