ہزار پانچ سو کے نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کی درگا پوجا کی تیاریوں پر بھی مار

لکھنؤ: (یو این آئی) نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے نقدی کے بحران کا اثر اترپردیش میں درگاپوجا کی تیاریوں پر پڑرہا ہے۔ منتظمین کے مطابق لکھنو اور وارانسی میں اس برس درگا پوجا کے لئے جمع ہونے والا چندہ گزشتہ برسوں کے مقابلہ میں کم ہوگیا ہے جس کے سبب پنڈال کی سجاوٹ متاثر ہورہی ہے۔ ششی بھوشن درگا پوجا سمیتی کے جنرل سکریٹری آشیش بھٹاچاریہ نے آج کہاکہ یہ برس ہمارے لئے خراب ہے ، چندہ کم جمع ہوا ہے۔
لوگوں کے پاس چندہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں جبکہ سجاوٹ کی چیزوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے سبب پنڈالوں کی سجاوٹ کا کام بری طرح متاثر ہے۔ بنگالی کلب درگا پوجا کمیٹی کے ڈاکٹر دیواشیش مکھرجی نے کہاکہ بلا شبہ اس بار درگاپوجا پھیکی رہے گی۔ نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے لوگوں کی جیب ہلکی ہوئی ہے۔ گزشتہ برسوں میں جہاں لوگ دل کھول کر چندہ اور سامان کی تشہیر کے لئے اشتہارات دیتے تھے وہیں اس بار بڑے اشتہارات دینے والوں نے بھی اپنے ہاتھ کھینچ لئے ہیں۔ ان کی دلیل ہے کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے وہ اپنی بیلنس شیٹ میں یہ رقم کیسے’ ایڈجسٹ‘ کریں گے۔
ماڈل ہاوس درگا پوجا کمیٹی نے تو اس برس شاندار انعقاد نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے رکن امرناتھ اگروال کا کہنا ہے کہ چندہ کی وجہ سے کئی کاروباریوں نے کمیٹی کی رکنیت سے کنارہ کرلیا ہے۔ ان میں سے بیشتر کی دلیل ہے کہ ہمارے پاس جذبات اور عقیدہ سے وابستہ اس انعقاد کے لئے کافی پیسہ نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Durga puja in up faces pinch of notebandi gst in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply