اتر پردیش کے مرزاپور میں ڈمپرنے دو افراد کو کچل دیا، ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک

مرزاپور: اترپردیش میں مرزاپور ضلع کے دیہات کوتوالی علاقے میں آج شام تیز رفتار ڈمپر نے دو لوگوں کو کچل دیا جس سے ایک شخص کی موت اور خاتون شدید طورپرزخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مرزا پور۔سون بھدر شاہراہ پر کوٹوا گاؤں کے نزدیک شام تقریبا چھ بجے ایک ڈمپر نے سڑک پار کر رہے خاتون سمیت دو لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔حادثہ میں نامعلوم شخص کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ سرسوتی نامی خاتون شدید طورپر زخمی ہو گئی۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس مرنے والے شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک پر جام لگا دیا۔ حکام کے سمجھانے پر جام کھل سکا۔ حادثے کے بعد فرار ڈرائیور کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dumper catching death in mirzapur in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply