امریکہ میں ہندوستانی ٹیکی کو گولی مارکر ہلاک کرنے والا گرفتار:سشما سوراج

نئی دہلی:(یو این آئی)وزیر خارجہ سشما سوراج کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق ایک نشہ باز کو جس نھے گذشتہ ہفتہ کیلی فورنیا میں تلنگاناہ کے ایک 27سالہ ٹیکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا پیر کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل سشما نے ایک ٹوئیٹ میں آئی ٹی پروفیشنل ومشی مامیڈالا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خاندان کو ہر ممکن سرکاری مدد کا یقین دلایا ۔
محترمہ سوراج نے اس سلسلے میں آج ٹوئٹر پر بھیجے اپنے پیغام میں کہا کہ ومشی کے اہل خانہ کو جو بھی مدد چاہیے ہوگی، دی جائے گی۔ وزیر خارجہ نے لکھا کہ انہیں ومشی کی موت کی اطلاع سان فرانسسکو واقع ہندوستانی سفارت خانے سے موصول ہوئی۔ اس واقعہ پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔ وہ ومشی کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔
سفارت خانے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے وارنگل ضلع کے رہنے والے 23 سالہ نوجوان ومشی مامیڈالا کی کسی نامعلوم عادی مجرم نے ہفتہ کی شام کو کیلیفورنیا میں ایک گیراج کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ایسی خبر ہے کہ مجرم کسی خاتون کی کار چرا کر بھاگ رہا تھا جسے ومشی نے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ومشی کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کی لاش ہندوستان لانے کے لئے وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے۔

Title: drug addict arrested for killing telangana techie in us says sushma swaraj | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply