بہار میں اسلحہ بارود سمیت خونخوار ماؤ باغی گرفتار

گیا:بہار میں انتہا پسندی سے متاثر گیا ضلع کے باراچٹی تھانہ حلقہ سے پولیس نے جہان آباد جیل بریک اسکینڈل کا ملزم نکسلی ایریا کمانڈر ستیندر روی داس عرف ودھایک جی کو دھماکہ خیزمادہ کے ساتھ اتوار کی رات گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ جہان آباد جیل بریک کا کلیدی ملزم ستیندر،جو نکسلیوں کا ایریا کمانڈر بھی ہے، مہاین گاؤں واقع ایک ٹھکانے پر چھپا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی بنیاد سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور سے گاؤں کا محاصرے کیا اور اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ اس ماؤباغی کے پاس سے آٹھ ڈیٹونیٹر، 20 میٹر تار، ایک بیٹری اور بڑی مقدار میں لوہے کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ستیندر انتہا پسندی سے متاثر اورنگ آباد ضلع کے داؤدنگر تھانہ حلقہ کے کری گاؤں کا رہائشی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Title: dreaded maoist arrested with a cache of firearms in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply