مسلمانوں کیلئے پولیس میں بھرتی کے دروازے کھلے ہیں:ممبئی پولیس کمشنر

ممبئی:ممبئی کے پولیس کمشنر دتا جی پڈسالگیکر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پولیس فورس میں مسلمانوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے ،انہیں ضروری تربیت دینے کے لیے محکمہ ہر ممکن تعاون کرے گا ،ہم ان کی قابلیت اور صلاحیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ پولیس کمشنر پڈسالگیکرگزشتہ شب پولیس اور مسلم فرقے کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں اورشک وشبہات کو دورکرنے اور آپسی اعتماد بحال کرنے کے لیے کمشنر کی جانب سے طلب کئے جانے والے جلسہ میں شریک افراد سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ چند غلط افراد ان بچوں کو بہکانے کا کام کرتے ہیں،لیکن اس میں پورے معاشرے کو موردالزام نہیں ٹہرایا جاسکتا ہے مگر اس سے بدنامی ضرورہوتی ہے۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں منشیات کے استعمال میں اضافہ پر بھی تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اس کی روک تھام کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا اور اس کے سبب کامیابی ملے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Door open for muslim youths to join police force says mumbai police commisioner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply