تین طلاق معاملے کو یکساں سول کوڈ سے نہ جوڑ یں: نائیڈو

نئی دہلی : (یو این آئی) تین طلاق کے معاملے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سخت موقف کے بعد شروع ہوئی بحث کے درمیان اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ لاءکمیشن کے اس قدم کو سیاست کی عینک سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ پرسنل لاءبورڈ نے تین طلاق کے موضوع پر لا کمیشن کی طرف سے جاری سوالنامے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر نائیڈو نے آج اس بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا، “اگر آپ لا کمیشن کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے لیکن اپنے خیالات کو کسی پر نہ تھوپیں اور نہ ہی اسے سیاسی مسئلہ بنائیں۔ ” انہوں نے کہا، “اس اقدام کا مقصد کیا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہا۔ اس پر اتفاق رائے بنایا جانا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پورے ملک میں تین طلاق پر بحث ہونی چاہئے۔ کچھ لوگ تین طلاق کے معاملے کو یکساں سول کوڈ سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں لیکن یہ دونوں مسئلے بالکل مختلف ہیں۔ اصل مسئلہ صنفی مساوات اور غیرجانبداری کا ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ مسٹر نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ یکساں سول کوڈ کسی ایک مذہب سے متعلق نہیں ہے۔ انہوں نے پرسنل لاءبورڈ سے پوچھا، “آپ وزیر اعظم کا نام اس میں کیوں لا رہے ہیں اور انہیں ظالم کہہ رہے ہیں۔ “بورڈ سے اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینے کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سب کے لئے برابری کے تئیں عہد بند ہے۔ خیال رہے کہ پرسنل لاءبورڈ اور دیگر مسلم تنظیموں کی طرف سے مودی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت میں کھڑے ہونے اور اپوزیشن کے بھی حکومت پر سوال اٹھانے سے یکساں سول کوڈ کے معاملے پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont link triple talaq venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply