حکومت کو پاکستان میں اپنے شہری کلبھوشن جادھو کی کوئی اطلاع نہیں: خارجہ ترجمان

نئی دہلی: پاکستان کی طرف سے موت کی سزا کا فرمان سنائے جانے کے بعد سرخیوں میں آئے سابق بحریہ افسر کلبھوشن جادھو کے حالات کے بارے حکومت کو اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے یہاں نامہ نگاروں سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت ہند کو اطلاع نہیں ہے کہ مسٹر جادھو پاکستان میں کس حالت میں ہیں اور کس شہر میں ہیں کیونکہ پاکستان نے ہمیں کچھ نہیں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھو کو وطن لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
مسٹر باگلے نے مسٹر جادھو کو وطن واپس لانے کے لئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن جیسے کسی تیسرے فریق کی مدد لینے کے امکان کی تردید کی اور واضح کیا کہ سابق بحریہ افسر کا یہ معاملہ قومی جذبہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نام کلبھوشن’ ہے اور وہ اپنے خاندان کا وقار ہیں لیکن آج پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔ ملک کی قیادت نے اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ حال میں اختتام پذیر ہوئے بجٹ اجلاس میں مسٹر جادھو کا مسئلہ نمایاں طورپر اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کو آگاہ کرتی ہیں کہ اگر وہ اس معاملے میں آگے بڑھتی ہے تو اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نتائج کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی دینے کی سزا پر عمل کیا جاتا ہے تو اسے سوچا سمجھا قتل سمجھا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont know kulbhushans location in pak have no access to him govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment