”کسی کو بھارت ماتا کی جے “ نعرہ لگانے پر مجبور نہ کیا جائے: آر ایس ایس قائد

نئی دہلی: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے تنظیم کے کارکنوں اور رضا کاروں کو تلقین کی ہے کہ وہ کسی کو بھی بھارت ماتا کی جے کہنے پر مجبور نہ کریں۔لکھنؤ میں تاریخی سمرتی بھون کو مقامی رہائشیوں کے نام وقف کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ ہمارا طرز عمل ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ خود بخود بھارت ماتا کی جے پکار اٹھیں۔ یہ نعرہ دل کی گہرائیوں سے نکالا جانا چاہئے۔
یہ وہی عمار ت ہے جہاں1951میں بھارتیہ جن سنگھ ّ(جو آج بی جے پی )کا قیام عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے سرو سماج کو ساتھ لے کر چلنے کے اصولوںپر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی اور اشارةً کہا کہ قوم پرستی کے نعرے رضا کارانہ طور پر لگائے جانے چاہئیں انہیں لازمی نہیں بناناچاہئے۔ انہوںنے کہا کہ ہر شخص ہمارا اپنا ہے اور ہمیں سبھی کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔آر ایس ایس لیڈر پربھو نرائن نے بھاگوت کے الفاظ میں پنہاں خیال کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ سنگھ سرچالک نے یہ واضح کر دیا ہے کہ بھارت ماتا کی جےیا کوئی بھی وطن پرستی کا نعرہ زورزبردستی سے نہیں لگایاجانا چاہئے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont force anyone to chant bharat mata ki jai says bhagwat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply