بی جے پی اور ترنمول کانگریس فوج کا وقار مجروح کررہی ہیں: کانگریس

کلکتہ: کانگریسی لیڈر و سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ نے آج ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر فوج کے وقار کو مجروح کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے ان دونوں سے اپیل کی کہ وہ فوج کو سیاست میں نہ ملوث نہ کریں۔ فوج ملک کے لئے لڑتی ہے، ہماری اور ملک کی سیکورٹی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر ٹول پلازہ پر فوج کو مشق کے لیے ہی بھیجا گیا ہے تو وزیر دفاع کو اس پر وضاحتی بیان جاری کرنا چاہیے۔
اور اگر ریاستی اداروں کو مطلع کرنےکے بعد فوجی جوان مشقوںکیلئے ٹول پلازہ پر تعینات ہوئے ہیں تو ریاستی حکومت نے اس طرح کی کیوں بیان بازی کی ؟ اس پر بات ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں بھی ترنمول کانگریس کے اراکین نے ہنگامہ آرائی کی۔کانگریس نے بنگال کے 19ٹول پلازہ پر فوجی کی تعیناتی پر سوال کھڑا کیا۔ممتا بنرجی نے کل شام سے ہی ریاستی سیکریٹریٹ میں مقیم ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont drag army into petty politics sachin pilot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply