فوج کے نام پر سیاست نہیں کی جانا چاہئے:لالو یادو

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ فوج کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہئے اور ان کا مورال بلند رکھنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
مسٹر یادو نے ٹویٹ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بغیر کہا کہ سرجیکل اسٹرائک کے بعد سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام اور گﺅ ماتا کا بھی یہ لوگ سیاسی فائدہ اٹھانے سے باز نہیں آئے۔
کم از کم فوج کو تو بخش دینا چاہئے۔ آر جے ڈی کے سربراہ نے کہا کہ کوئی آرمی کے نام پر ووٹ مانگ رہا ہے تو کوئی نوٹ ، شرم کرو، شرم کرو،۔
خیال ر ہے کہ حال ہی میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا تھا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں تربیت کی وجہ سے ہی انہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو سرجیکل اسٹرائک جیسے سخت فیصلے کرنے کا حوصلہ اور قوت ارادی ملی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont drag army in your cheap politics lalu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply