سپریم کورٹ کاسیاسی پارٹیوں کوانکم ٹیکس میں راحت ختم کرانے سے متعلق عرضی پر فوری سماعت سے انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں کو20ہزار روپے تک کا چندہ دینے والے عطیہ دہندگان کی شناخت نہ بتانے کے حوالے سے انکم ٹیکس کی دفعہ کو چیلنج کرنے سے متعلق عرضی کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔ معاملہ کو سماعت کے لیے11جنوری 2017 کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آئی ناگیشور راؤ نے عرضی دہندہ وکیل ایم آئی شرما سے پوچھا کہ آخر انہیں اس وقت ایسی کیا فوری ضرورت پیش آگئی جبکہ یہ ضابطہ تو 1961سے ہی انکم ٹیکس ایکٹ میں موجود ہے۔
عرضی گزارنے انکم ٹیکس ایکٹ 1961کی دفعہ 13اے اور عوامی نمائندگی قانون 1951کی دفعہ 29کے تحت سیاسی پارٹیوں کوحاصل انکم ٹیکس میں استثنیٰ دئے جانے کی دفعات کے آئینی جواز کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب عام آدمی سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے تو سیاسی پارٹیوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ کیوں دی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donations to political parties sc refuses urgent hearing on it exemption in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply