وزارت خارجہ امریکہ میں سکھوں کے عدم تحفظ کا معاملہ ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے رکھے:کیپٹن امریندر سنگھ

چنڈی گڑھ: امریکہ میں مزید ایک ہندوستانی سکھ کے ساتھ بد سلوکی کی خبر پر سنگین تشویش ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے حکومت ہند سے امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کی سلامتی کا مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اٹھانے مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وہائٹ ہاؤس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی جہموریت میں اس طرح کی عدم رواداری کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کو اس طرح کے وحشیانہ واقعات پر کنٹرول کے لئے سخت اقدامات کرنا چاہئیں۔
کیپٹن امریندر نے ٹوئیٹر پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی اپیل کی ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ میں ایک دوسرے ہندوستانی سکھ کے ساتھ بدسلوکی سے رنجیدہ ہوں، اس طرح کی عدم رواداری کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایک دوسر ے ٹویٹ میں وزیر ا عظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانی باشندے اور سکھ شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، اس لئے ان کی سلامتی کے معاملے کو ترجیجی بنیاد پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے بعد میں ایک سرکاری بیان میں اس معاملے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانی باشندوں اور سکھوں پر مسلسل نسلی حملے ہورہے ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے۔ امریکی حکومت اور حکومت ہند دونوں کو فوری طورپر اس مسئلے کو حل کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump sikhs in us not feeling safe raise it with donald trump punjab cm to mea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply